کارپوریٹ ٹیکس میں تخفیف سے سالانہ دیڑھ لاکھ کروڑ کا نقصان

   

نئی دہلی۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ مودی حکومت نے عہد کرلیا ہے کہ ہندوستان کو بڑے صنعتی مرکز میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ ٹیکس کی شرحوں میں تخفیف سے ملک کی منڈیوں کو نئے نئے سرمایہ کاروں کے لیے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بیان کیا کہ کارپوریٹ ٹیکس کو معقول اور واجبی بنانا طویل عرصہ سے معرض التوا تھا۔ تاہم اب یہ ایک حقیقت بن چکا ہے۔ حکومت نے آج جو اقدام کیا اس سے سرکاری خدمانے کو سالانہ 1.45 لاکھ کروڑ روپیوں کی آمد نی کا نقصان ہوگا۔