کارکی ٹکر سے ایک نوجوان کی موت 3زخمی

   

گیا 09 اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں ایسٹ سینٹرل ریلوے کے گیا جنکشن احاطہ میں کار سے کچل کر ایک نوجوان کی ہوئی موت اور تین لوگوں کے زخمی ہونے سے ناراض لوگوں نے کار، اسکوٹر اور رکشہ میں آگ لگا دی ۔ ریل پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ قریب گیارہ بجے ایک بے قابو کارنے گیا اسٹیشن احاطہ میں ایک نوجوان سمیت تین لوگوں کو کچل دیا جس سے نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور اس کے ساتھ میلہ گھومنے آئے تین دیگر زخمی ہوگئے ۔ متوفی کی شناخت دھیرج کمار (14 ) کے طور پر ہوئی ہے جو جہان آباد ضلع کے کاکو تھانہ علاقہ کے دمو ہا گاؤں کا باشندہ تھا۔ حادثہ کے بعد مشتعل لوگوں نے مذکورہ کار کے علاوہ ایک اسکوٹی اور ایک رکشہ میں آگ لگا دی ۔ ۔ذرائع نے بتایاکہ دھیرج اپنے پانچ دوستوں کے ساتھ گیا درگا میلہ دیکھنے یہاںآیا تھا۔ اور گھر لوٹنے کیلئے دیر رات گیا اسٹیشن جارہا تھا۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔ زخمیوں کو انوگرہ نارائن میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ایک کی حالت نازکب بتائی گئی ہے ۔