نئی دہلی : بحیرہ عرب میں بحری قزاقی کو روکنے کیلئے تعینات ہندوستانی بحریہ کے جہازوں میں سے ایک نے بحیرہ عرب میں مالٹا کے جھنڈے والے جہاز ایم وی روین کو ہائی جیک کرنے کے واقعہ پر فوری ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جہاز کو 6 افراد نے ہائی جیک کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایمرجنسی میسیج ملنے کے فوراً بعد بحریہ کے ہوائی جہاز اور جنگی جہاز قزاقوں کے چنگل میں پھنسے جہاز کی طرف بڑھنے لگے۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز سب سے پہلے اغوا کئے گئے جہاز تک پہنچے اور ہائی جیک ہوئے جہاز کے مقام کا پتہ لگا لیا ہے۔