کابل : افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ڈپٹی گورنر کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق، یہ کار بم دھماکا صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں ہوا۔ صوبہ بدخشاں کے انفارمیشن آفس کے سربراہ مہزودین احمدی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈپٹی گورنر نثار احمد احمدی اور ان کے ڈرائیور دھماکے میں ہلاک جبکہ 6 شہری زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ یہ کافی عرصہ کے بعد افغانستان میں طالبان کے کسی اہلکار پر ہونے والا پہلا بڑا حملہ ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس بم دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔