کار مالکین اور کیاب ڈرائیورس کو دھوکہ ‘ جعلی انشورنس سرٹیفیکٹس فراہم کرنے والی ٹولی بے نقاب

   

حیدرآباد ۔ 4 اگست ( سیاست نیوز) کار مالکین اور کیاب ڈرائیورس کو دھوکہ دیتے ہوئے نقلی انشورنس سرٹیفیکٹ فراہم کرنے والی ٹولی کو پولیس مائیلاردیو پلی نے بے نقاب کردیا اور دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 38سالہ عبدالصمد عرف شکیل ساکن مراد نگر آصف نگر اور مرزا رضوان بیگ 36 سالہ ساکن سبزی منڈی کاروان کو گرفتار کرلیا ۔ شکیل پیشہ سے زیراکس سنٹر چلایا کرتا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک نقلی انشورنس سرٹیفیکٹ کیلئے فی کس 1200 تا 1500 روپئے حاصل کررہے تھے اور کار مالکین اور کیاب ڈرائیورس کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ مختلف اسٹامپ کے ذریعہ معروف کمپنیوں کے سرٹیفیکٹ میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے کار نمبر اور پالیسی نمبر کو درج کرتے ہوئے دھوکہ دیا جارہا تھا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے بجاج الیانز کے 21 ‘ آئی سی آئی سی آئی لمبارڈ کے 14 ڈیجٹ جنرل انشورنس لمٹیڈ کے 7 ‘ ایفکو ٹوکیو جنرل انشورنس کے 9 ‘ ایکو انشورنس کے 16 کَُل 67 پالیسیاں ‘ 2سیل فون و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ع