کار میں آگ لگنے سے دو بچے ہلاک

   

پٹنہ : بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے نواحی علاقہ میں پیش آئے ایک حادثہ میں دو بچے کار میں جل کر ہلاک ہوگئے جن کی 7 سالہ راج پال اور 6 سالہ شرشٹی کی حیثیت سے شناخت ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں بچے کار کے اندر کھیل رہے تھے جو ایک ماروتی آلٹو کار تھی اور وہیں پارک کی گئی تھی۔ تاہم کار کے سنٹرل لاکنگ سسٹم کی وجہ سے اس میں آگ لگنے کے بعد بچے اس میں پھنس گئے۔ دونوں بچوں کے ارکان خاندان انہیں بچانے کے لئے دوڑے اور کار کے شیشوں کو توڑدیا اور جھلسے ہوئے بچوں کو کار سے نکال کر ہاسپٹل پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔