کار میں دَم گھٹنے سے دو کمسن بچوں کی مشتبہ موت

   

نظام آ باد میں بچوں کی مسلسل حادثات میں اموت پر عوام کا اظہار تشویش
حیدرآباد :24؍ جولائی ( سیاست نیوز )شہر نظام آباد کے مالاپلی مجاہد نگر کے دو کمسن بچے کار میں دم گھٹنے کی وجہ سے فوت ہوگئے مشتبہ حالت میں ان بچوں کی نعش صبح کی اولین ساعتوں میں برآمد ہوئی ۔ واضح رہے کہ یہ دو کمسن بچے کل دوپہر سے لاپتہ تھے مجاہد نگر کے محمد بدر الدین عمر 5 سال سید ریاض عمر 10 سال کل دوپہر سے لاپتہ تھے جس پر ان کے والدین نے Iٹائون اور Vٹائون میں شکایت درج کرائی تھی لیکن بچوں کا کوئی بھی پتہ نہیں چل سکا اس بارے میں بچوں کے والدین چھان بین کررہے تھے کہ پولیس نے اطلاع دی کہ بچوں کی نعشیں کار میں موجود ہے جس Iٹائون پولیس نے بتایا کہ بچے کھیلنے کے دوران کار میں بیٹھ گئے تھے اور ڈور لاک ہوجانے کی وجہ سے باہر نکل نہیں سکے اور دم گھٹنے کی وجہ سے یہ فوت ہوگئے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی دم گھٹنے کی وجہ سے فوت ہونے کی رپورٹ حاصل ہوئی ہے اور یہ دونوں بچے انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں محمد بدر الدین 5سالہ کے والد محمد یٰسین الدین پینٹر ہیں اور سید ریاض کے والد سید رشید نہروپارک پر سیکل میکانک ہیں۔ مسجد اقصیٰ کے قریب پارک کی گئی AP09 BG 2115 کار میں یہ دوبچوں کی نعشیں پائی گئی مالک کار کا کہنا ہے کہ رات 3 بجے کا ر میں موجودہ بچوں کی نعشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ شہر نظام آباد میں اس واقعہ کے بعدسنسنی پھیل گئی ۔