کار میں لفٹ کے بہانے بینک منیجر کو لوٹ لینے والاگروہ گرفتار

   

حیدرآباد۔ کار میں لفٹ دینے کے بہانے بینک منیجر کو لوٹ لینے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا تھا۔رورل پولیس نے کہا کہ ایک پرائیویٹ بینک کے منیجر متیابس کا انتظار کررہے تھے کہ کویتا اور کے آئنا نے ان کولفٹ کی پیشکش کی۔بعد ازاں انہوں نے کار کوراستہ میں ہی روکا اور چاقووں سے ان کو ڈرادھمکا کر ان کی سونے کی انگوٹھی، سیل فون اور نقد رقم چھین لی۔متیا نے پولیس سے اس بات کی شکایت کی ۔