کار کا لاری سے تصادم پانچ کی موت۔ حیدرآباد

,

   

حیدرآباد۔ اتوارکے روز گچی باؤلی علاقے میں مصروف ترین اوقات کے دوران کی ٹیپر لاری سے کاری کے تصادم کا واقعہ پیش آیا جس میں پانچ لوگ بشمول ایک سافٹ ویر انجینئر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ہے۔

دل دہلادینا والا یہ واقعہ فینانسیل ڈسٹرکٹ پر ویپرو سرجل کے قریب میں اس وقت پیش آیاجب ایک تیز رفتارماروتی سوفٹ کار جس کا نمبراے پی 39ای ڈی 5229تھا ائی ائی ائی ٹی سے گولی ڈوڈی کی طرف جارہی تھی۔

مذکورہ کار ویپرو سرکل سے یوٹرن لیتے وقت سرخ بتی کراس کر گئی۔ حادثے کے دوران ایک لاری جس کا نمبرٹی ایس 05یوبی 2451ہے کوکا پیٹ سے ائی ائی ائی ٹی کی طرف جارہی تھی کی سوفٹ کار سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام پانچ لوگ مارے گئے۔

مذکورہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں وضاحت کی گئی ہے کہ کس طرح کار نے ٹریفک سنگل کی خلاف ورزی کی تھی۔

جیسے ہی جانکاری ملی گچی باؤلی پولیس پر پہنچی اور نعشوں کو سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جبکہ گاڑیوں کو کرین کی مدد سے راستے سے ہٹایاگیاہے۔

پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے