کاس گنج کا چوراہا ترنگا یاترا میں گولی سے ہلاک ہونے والے نوجوانوں کے نام سے موسوم

,

   

پچھلے سال کاس گنج میں مذکورہ قتل کا واقعہ رونما ہونے کے بعد تشدد کے کئے واقعات رونما ہوا تھے۔
کاس گنج۔ ضلع انتظامیہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جوضلع کے ایک چوراہے کی نشاندہی کرے گا جس کو 22سالہ چند ن گپتا کے نام سے موسوم کیاجائے گا‘ یہ وہی نوجوان ہے جو پچھلے سال یوم جمہوریہ کے موقع پر نکالی گئی ترنگا یاترا کے دوران گولی لگنے سے فوت ہوا تھا۔

ضلع مجسٹریٹ آر پی سنگھ نے کہاکہ’’ پچھلے دنوں یو جمہوریہ کے موقع پر ریاستی وزیر اور کاس گنج انچارج سریش پاسی نے اعلان کیا ہے کہ ایک چوراہے کو چنددن گپتا کے نام سے کیاجائے گا۔ ایک کمیٹی چوراہے کی نشاندہی کے لئے تشکیل دی گئی ہے ‘‘۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس کیلئے کوئی نیا چوراہا تعمیر نہیں کیاجائے گا۔سنگھ نے کہاکہ یہ کام گپتا کے گھروالوں کی خواہش پر کیاجارہا ہے۔

اس نوجوان کے قتل کے ضمن میں 20لوگوں پر ایف ائی آردرج کی گئی ہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو اس بات کی بھی جانکاری ملی ہے دیگر نو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمین کی نشاندہی کی گئی تھی۔

پچھلے سال اپریل میں معاملے کی جانچ کے لئے ایک اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم ( ایس ائی ٹی) کی تشکیل عمل میں لائی گئی جس نے 24لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل ‘ اور اس میں اصل ملزمین سلیم اور اس کے دوبھائی نسیم اور وسیم کے نام بھی شامل ہیں۔

اگست میں تینوں کے خلاف ضلع انتظامیہ نے نیشنل سکیورٹی ایکٹ نافذ کردیاتھا