کاغذنگر میں مسلم نوجوانوں کی ایم بی ٹی میں شمولیت

   

کاغذ نگر۔ کاغذ نگر منڈل میں آج مجلس بچاؤ تحریک انچارج شیخ سلیم کی زیر نگرانی میں مسلم اقلیتی نوجوانوں کی ایم بی ٹی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر کاغذ نگر کے مسلم نوجوانوں کی کثیر تعداد نے ایم بی ٹی ضلع انچارج شیخ سلیم کی زیر نگرانی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر ایم بی ٹی پارٹی ضلع انچارج شیخ سلیم نے مسلم نوجوانوں عبید. محمد متین, فیروز, شیخ عمران, رشید, رضوان, محمد تاج کو ایم بی ٹی پارٹی انچارج شیخ سلیم نے مجلس بچاؤ تحریک پارٹی کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں استقبال کیا۔ شیخ سلیم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایم بی ٹی پارٹی کو گھر گھر اور دیہی علاقوں میں عام کرتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کر نے میں اہم رول ادا کرنے کا بھروسہ دیا۔ اس کے علاوہ پارٹی کی فلاح و بہبود اور پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے عوامی خدمت کے ذریعے فوجی کی طرح کام کرنے کا نوجوانوں کو مشورہ دیا۔