کافی بورڈ آف انڈیا امیزن ڈاٹ ان پر

   

نئی دہلی ۔ آن لائن مارکیٹ پلیس امیزن ڈاٹ ان نے کافی بورڈ آف انڈیا کے ساتھ شراکت میں اپنے بازار میں منتخب پریمیم کافی برانڈز کے آغاز کا اعلان کیا۔ کافی بورڈ آف انڈیا ملک کی کافی صنعت کی تنظیم ہے اور اس کا انتظام وزارت تجارت اور صنعت کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔ اس تعاون کے ذریعہ امیزن ڈاٹ ان کرناٹک اور دیگر کافی اگانے والے علاقوں سے حاصل کی گئی کافیوں کی ایک پریمیم رینج دستیاب کرائے گا۔ اس رینج میں صد فیصد اربیکا، روبسٹا بلینڈ، چکمگلور اور کورگ اربیکا کی اقسام شامل ہیں۔ کمپنی نے آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان میں کافی کی ثقافت مسلسل بڑھ رہی ہے اور صارفین اپنے پسندیدہ مشروب کو آن لائن خریدنے کے لیے امیزن ڈاٹ ان پر زبردست پیشکشوں کا انتظار کر سکتے ہیں۔ اس تعاون سے فروخت کنندگان اور چھوٹے کاروباروں کو صارفین کی زیادہ مانگ، ان کی مصنوعات کی دریافت اور تہوار کے موسم سے قبل زیادہ فروخت سے فائدہ ہوگا۔