کافی سے بنائی گئی سعودی فن کار کی پینٹنگ گنیز بک میں شامل

,

   

جدہ ۔ خاتون سعودی فن کار عہود عبداللہ کی بنائی ہوئی دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیاگیا۔پینٹنگ کافی سے بنائی گئی ہے جس کی تیاری میں 45 دن لگے , دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ کو جدہ کے ساحل پر النورس گراونڈ میں رکھا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عہود عبدالہ نے کہا کہ مجھے یہ پینٹنگ بنانے کا اس وقت خیال آیا جب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کے مشہور قول جو انہوں نے امارات اور سعودی عرب کے حوالے سے کہے تھے سننے جن میں انہوں نے کہا تھا سعودی اماراتی اور اماراتی سعودی ہیں۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر اور گورنر مکہ مکرمہ کے ان اقوال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے انہیں اپنے طور پر صفحہ قرطاس پرنقش کرنے کا سوچا اور یہ شہکار بنادیا۔گورنر مکہ کے یہ اقوال دراصل مملکت اور امارات کے مابین مثالی تاریخی تعلقات اور قربت کے عکاس ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عہود نے کہا کافی سے بنائی ہوئی یہ پینٹنگ میری جانب سے برادر ملک امارات کے 49 ویں قومی دن کا تحفہ ہوگی۔