کالج طلباء میں حشش آئیل فروخت کرنے والا گرفتار

   

حیدرآباد۔/30 مارچ، ( سیاست نیوز)اسپیشل آپریشن ٹیم بالا نگر زون نے کالج طلباء میں حشش آئیل کو فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایس او ٹی پولیس کے مطابق 29 سالہ کے ادے کمار کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 75,200 روپئے مالیتی حشش آئیل کو ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق ادے کمار حشش آئیل کو ہماچل پردیش سے خریدا کرتا تھا۔ 8 ہزار روپئے فی گرام حشش آئیل کی فروخت جاری تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ادے کمار کے قبضہ سے 94 گرام حشش آئیل ضبط کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ادے کمار اس حشش آئیل کو کالج طلباء میں فروخت کررہا تھا۔