کالج میں ایک کروڑ 40 لاکھ طلبہ و طالبات داخلہ لینے پہنچ گئے

   

بیجنگ: چین کے ایک کالج میں ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات داخلہ لینے کیلئے ٹیسٹ دینے پہنچ گئے۔ وزارت تعلیم کے مطابق رواں سال کیلئے شرکت کنندگان کی تعداد 9 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہے جو گزشتہ برس 1کروڑ 29 لاکھ 10 ہزار تھی،ان کے امتحانات 2 سے 4 دن تک جاری رہیں گے جس کا انحصار ان کے مضامین کے انتخاب پر ہوگا۔بیجنگ نمبر 44 مڈل اسکول کی طالبہ فین نے بتایا کہ وہ اپنا امتحان دینے کے لئے دور سے سائپکل پر آئی ہے ۔


13 سالہ بچی نے ویڈیو گیم پر ایک کروڑ 80 لاکھ خرچ کرڈالے
بیجنگ: چین میں 13 سالہ بچی نے ویڈیو گیمز پر 63000 ڈالر خرچ کردیئے۔ بچی کے والدین کو احساس ہوا کہ بینک میں جمع ان کی سالوں کی جمع پونجی بالکل ختم ہوچکی ہے۔ جب پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ ساری رقم ان کی بیٹی نے خرچ کردی ہے جو 63000 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ویڈیو گیمنگ کی جنونی بیٹی نے والدین کے کریڈٹ کارڈ سے نہ صرف ویڈیو گیم خریدے بلکہ گیم کے اندر مجازی اشیا بھی دھڑادھڑ خریدی اور بینک اکاؤنٹ بالکل خالی کردیا۔