کالیشورم سے ایس آر ایس پی پراجکٹ کو پانی کی فراہمی

   

پیاکیج 21-20 سے متعلق عہدیداروں کے ساتھ ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کا اجلاس

نظام آباد :8؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس آر ایس پی پراجیکٹ سے نظام آباد ضلع کے آرمور ، بالکنڈہ ، نظام آباد رورل اسمبلی حلقوں کو گوداوری کا پانی لفٹ کے ذریعہ فراہم کرنے کیلئے شروع کردہ پیاکیج نمبر 20 ، 21 کے کاموں کا وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی نے بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے ایک کروڑ اراضی کو پانی فراہم کرنے کیلئے ایس آر ایس پی کی ازسر نو تعمیر کے علاوہ کالیشورم سے ایس آر ایس پی کو پانی فراہم کرتے ہوئے یہاں سے پیاکیج نمبر 20 ،21 و دیگر علاقوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔ پیاکیج نمبر 20،21 مکمل ہونے کی صورت میں آرمور حلقہ کے 60 ہزار ، بالکنڈہ حلقہ کے 80 ہزار ، نظام آباد رورل حلقہ کے 1لاکھ 10 ہزار ایکر اراضی کو پانی فراہم کیا جاسکتا ہے ۔ ایس آر ایس پی کے پچھلے حصہ میں واقع بنولہ چینل سے سارنگ پور پمپ ہائوز تک پانی لاتے ہوئے اور یہاں سے نظام ساگر کے قدیم کنال کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جائیگا اور اس پیاکیج 20 کے تحت سارنگ پور میں پمپ ہائوز کی تعمیر 85 فیصد مکمل کی گئی ۔ اس بارے میں مسٹر پرشانت ریڈی نے عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کرنے پر بتایا کہ 85 فیصد کام مکمل ہوئے ہیں باقی کام دو ماہ میں مکمل کیا جائیگا اور نظام ساگر لفٹ کے ذریعہ پانی فراہم کیا جائیگا ۔نظام ساگر سے پانی گراویٹی کے ذریعہ چینل کے ذریعہ کنڈم چیرو کو فراہم کیا جائیگا اور پیاکیج نمبر 21 کے ذریعہ ان کاموں کو مکمل کرنے کیلئے دو ماہ کا وقت درکار ہے ۔ دو ماہ میں کام مکمل ہونے کی صورت میں کنڈم چیرو میں 480 کیوزکس پانی پائپ لائن کے ذریعہ نظام آباد رورل حلقہ کے 90 ہزار ایکر اراضی کو پانی سیراب کیا جائیگا۔اس پیاکیج کے تحت 21A کے گڑکل پائپ لائن 63 کلو میٹر تنصیب عمل میں لانے کیلئے منظوری دی گئی تھی اس میں سے 23 کلو میٹر پائپ لائن کے کام مکمل کی گئی ۔ پیاکیج نمبر 21B کے تحت نظام ساگر کنال سے آنے والا پانی منٹراج پلی پمپ ہائوزسے 650 کیوزکس پانی کو پائپ لائن کے ذریعہ آرمور ، جکران پلی ، ویلپور ، بھیمگل ، موڑتاڑ ، کمر پلی منڈلوں کے ایک لاکھر ایکر اراضی کو پانی فراہم کیا جائیگا۔ منٹراج پلی کے پمپ ہائوز کا کام 70 فیصد مکمل کیا گیا ہے ۔ منٹراج پلی پائپ لائنوں کے 88 کلو میٹر میں سے 69 کلو میٹر پائپ لائن تنصیب کی گئی ہے ۔ پیاکیج نمبر 21B مٹراج پلی پائپ لائن کے کام مکمل ہونے کی صورت میں آرمور ، جکران پلی ، ویلپورمنڈلوں کے 20 ہزار ایکر کو جاریہ سیزن میں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر مدھو سدھن رائو ، ایس سی آتما رائو کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔