کالے دھن کا ذریعہ بند: وزیراعظم

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے زرعی بلوں کو منظور کر کے کالے دھن کے ذریعہ کو بند کردیا ہے ۔ اپوزیشن پارٹیاں زرعی اصلاحات بلوں کے تعلق سے کسانوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ انڈیا گیٹ کے قریب ایک ٹریکٹر کو یوتھ کانگریس ورکرس کی جانب سے آگ لگائے جانے کے بعد مودی نے کہا کہ یہ ملک دیکھ سکتا ہے کہ یہ چند لوگ کس طرح اپنے سیاسی مفادات کے لئے زرعی بلوںکی مخالفت کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کا یہ احتجاج اور ٹریکٹر کو آگ لگا دینا کسانوں کی توہین ہے۔ کسان اپنے زرعی اوزاروں کی پوجا کرتے ہیں ۔