کاماریڈی میں پنچایت انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ

   

کاماریڈی :8؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرام پنچایت الیکشن آبزرور ڈاکٹر کرسسٹینا زیڈ چنگٹو نے کاماریڈی کے گرام پنچایت انتخابات کا جائزہ لیا اور ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر الیکشن آبزرور کرسٹینا زیڈ چنگٹو نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں ، جلسہ اور ریالیوں کیلئے قبل از منظوری حاصل کریں ۔ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جلسہ اور ریالیوں کو انعقاد عمل میں لایا جاسکتا ہے اور قبل از منظوری حاصل کرتے ہوئے ریالیوںاور جلسوں کا انعقاد عمل میں لائیں رائے شماری کے موقع پر بھیڑ کو جمع ہونے نہ دیا جائے اس خصوص میں اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا نے انتخابی آبزرور کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تینوں ڈیویژن میں 526 گرام پنچایت ، 4642 وارڈ ممبروں کیلئے انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں پہلے مرحلہ میں 164 سرپنچ، 1508 وارڈ ممبرس، دوسرے مرحلہ میں 192 سرپنچ ، 1622 وارڈ ممبرس ، تیسرے مرحلہ میں 170 سرپنچ ، 1512 وارڈ ممبروں کیلئے انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں۔ ضابطہ اخلاق کی عمل آوری کے بارے میں خصوصی طورپر نظر رکھنے کیلئے ٹیمس کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے ۔ آبزرور کرسٹینا زیڈ چنگٹو نے پرچہ نامزدگی، سنٹر کا بھی معائنہ کیا ۔