کاماریڈی ڈی پی او آفس میں امبیڈکر جینتی تقریب

   

کاماریڈی۔ 14 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایڈیشنل ایس پی ایڈمن کے نرسمہا ریڈی نے اتوار کو کاماریڈی ضلع پولیس دفتر میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے 133 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی ایڈیشنل ایس پی نرسمہا ریڈی نے کہا کہ بھیم راؤ امبیڈکر ایک مشہور ہندوستانی وکیل، ماہر اقتصادیات، سیاسی رہنما اور سماجی مصلح تھے، جنہوں نے اچھوت اور ذات پات کے خاتمے کے لیے نمایاں کام کیا، ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر آزاد ہندوستان کے پہلے مرکزی وزیر قانون، آئین کے معمار، کمزور طبقات کے لیے امید کی کرن تھے، وہ عظیم انسان جنہوں نے سب سے بڑے جمہوری ملک میں ہندوستان کا آئین لکھا، اور اس کی کامیاب سمت بھی متعین کیں، ملک کا نام روشن کیا، انہوں نے مشورہ دیا کہ آج کے نوجوانوں کو امبیڈکر کی امنگوں کی تکمیل کے لیے اپنی کمر کسنی چاہیے اور انھیں مثال اور تحریک بناکر آگے بڑھیں، اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ریزرو انسپکٹر شیکھر، آر ایس آئیز، ضلع پولس آفس کے عملہ اور دیگر نے حصہ لیا اور تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔