کاما ریڈی کے 4 کانگریسی کونسلرس نے استعفیٰ دے دیا

   

حیدرآباد19 جنوری (سیاست نیوز) کاما ریڈی بلدیہ کے تحت کانگریس کے چار کونسلرس نے ماسٹر پلان کی مخالفت ‘ کسانوں کی تائید میں استعفیٰ پیش کردیا ہے ۔ کسان حکومت کے ماسٹر پلان کی مخالفت میںاحتجاج کر رہے ہیں۔ کانگریس چار ارکان بلدیہ نے اپنا استعفیٰ سابق وزیر محمد علی شبیر کے حوالے کیا تاکہ اسے متعلقہ حکام تک روانہ کیا جائے۔ وارڈ 48 کے کونسلر سید انور احمد کے علاوہ گیانیشوری روی وارڈ 31 اور محمد علی اسحاق وارڈ 3 اور پی شیوا وارڈ 37 نے استعفے پیش کئے۔ کسانوں کے احتجاج کی تائید کیلئے محمد علی شبیر نے کونسلرس کو استعفیٰ کی ترغیب دی ۔ صدر ضلع کانگریس کیلاش سرینواس نے کہا کہ ماسٹر پلان سے دستبرداری تک کانگریس کا احتجاج جاری رہے گا۔ر