کامیاب حج کے بعد سعودی حکومت کا عمرہ بحال کرنے پر غور

,

   

ریاض۔کرونا وائرس کے پیش نظر سخت سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کے درمیان پچھلے دو ہفتوں میں اس سال کے حج کی تکمیل کو جائزہ لینے بعد سعودی عربیہ عمرہ خدمات بحال کرنے پر غور کررہا ہے۔

حج اور عمرہ امور کی وزرات کے سکریٹری ڈاکٹر حسین الشریف نے بتایا کہ مذکورہ منسٹری نے مقدس فریضہ حج کی کویڈ 19وباء کے دوران انعقاد کے اسرار رموز

اور صحت کے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات سے سبق حاصل کررہی ہے اور عمرہ کے امور کو بحال کرنے کی تیاری شروع کررہی ہے۔

سعودی کی اوکاز نیوز نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔ کویڈ19کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کے طور پر سعودی عربیہ نے فبروری کے اوائل میں مکہ شریف میں عمرہ اور مدینہ میں روضہ اقدسؐ کی زیارات پر پابندی عائد کردی تھی

۔ بعدازاں مارچ کے مہینے میں اپنے شہریوں پر بھی عمرہ کی مملکت نے پابندی عائد کردی تھی۔ پچھلے اتوار کو اختتام پذیر ہونے والے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مختلف قومیت اور مقامی10,000لوگوں کو بھی اجازت دی گئی تھی۔

شیخ عبدالرحمن بن عبدالعزیز السعود خادمین الحرمین شریفن نے اتوار کے روز جاریہ کے حج کے کامیاب انعقاد کے بعد اختتام پذیری کا اعلان کیا ہے۔

وزرات صحت کے مطابق کسی بھی عازمین حج کو کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت نہیں پایاگیاہے۔

سکیورٹی دستوں نے تصدیق کی ہے کہ کسی کو بھی بغیر سرکاری اجازت نامہ کے دوران حج مکہ اورمدینہ میں داخل ہونے نہیں دیاگیاہے