کامیڈین راجو سریواستو وینٹی لیٹر پر ، حالت تشویشناک

   

نئی دہلی : کامیڈی کے بادشاہ کہے جانے والے راجو سریواستو کی صحت سے متعلق بڑ ی خبر سامنے آئی ہے۔ راجو سریواستو کو 10اگست کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا ۔ 24گھنٹے گزرنے کے بعد بھی راجو سریواستو کی حالت تشویشناک ہے ۔ ایمس سے ملی معلومات کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے دوران راجو سریواستو کے دماغ کو بھاری نقصان پہنچا ۔ وہ فی الحال وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ راجو سریواستو کی حالت جوں کی توں ہے ۔ ان کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ راجو سریواستو کی بیٹی انترا نے کہا ’’ وہ ابھی بھی نازک حالت میںہیں ‘‘ ڈاکٹرز آئی سی یو میں ہی ان کا علاج کررہے ہیں ۔ اس کی حالت نہ تو بہتر ہوئی ہے اور نہ ہی بگڑی ۔ پوری میڈیکل ٹیم ان کی بہتر صحت کیلئے کوشاں ہے ۔ہم صرف دعا کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے ۔