کانجھا والا کیس: ملزم دیپک کھنہ کو نہیں ملی ضمانت

   

نئی دہلی: دہلی کے کانجھا والا کیس کے ملزم دیپک کھنہ کو ضمانت نہیں ملی ہے۔ عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ دیپک کھنہ پر ملزم کی مدد کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملے کی شروعات میں کہا گیا تھا کہ دیپک کار چلا رہا تھا لیکن تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ دیپک کا بھائی امیت گاڑی چلا رہا تھا۔ اس سے پہلے ایک اور ملزم آشوتوش کو ضمانت مل چکی ہے۔