کانسٹبلس کی بھرتیوں کیلئے دوڑ میں خاتون امیدوار فوت

   

کریم نگر ۔ 18فبروری ( پی ٹی آئی) ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ پولیس کانسٹبلس کی بھرتی کیلئے جسمانی صحت کے امتحان کے طور پر مقررہ 100میٹر کی دوڑ میں حصہ لینے کے بعد ایک 20سالہ خاتون بیہوش ہوکر گرپڑنے کے بعد فوت ہوگئی ۔ کریم نگر کے پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے کہا کہ واڈلا کنڈہ متما پولیس ٹریننگ سنٹر میں 100میٹر کی دوڑ مکمل کرنے کے فوری بعد گرپڑی جس کو فی الفور دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا ۔ کملاسن ریڈی نے کہا کہ ’’ صبح 6:45 بجے دوڑ مکمل کرنے کے فوری بعد گرپڑی تھی‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ راما راؤمنڈل کے موضع ایلی چلا سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے ۔رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجوہات کی پتہ چل سکے گا ۔