یوپی حکومت‘ کانور بھگتوں کے احترام میں کانور یاترا کے راستے میں کہیں پر بھی کھلے میں گوشت کی فروخت اور خریدی نہیں کی جانی چاہئے۔
لکھنو۔ اترپردیش حکومت نے کانور یاتر ا کے پی شنظر یاترا کے راستے میں کہیں پر بھی کھلے میں گوشت کی فروخت اورخریدی پر پابندی عائدکردی ہے۔
اترپردیش حکومت نے ایک بیان میں کہاکہ ”کانور بھگتوں کے احترام میں کانور یاترا کے راستے میں کہیں پر بھی کھلے میں گوشت کی فروخت اور خریدی نہیں کی جانی چاہئے۔صاف صفائی کا یاترا کے راستے پر برقرار رکھا جانا چاہئے“۔
اس کے علاوہ راستے پر پینے کے پانی کے انتظامات بھی کئے جائیں گے۔ ریلیز میں مزیدکہا ہے کہ ”شدید گرمی کے پیش نظر راستے پر پینے کے پانی کا انتظام کیاجانا چاہئے۔ جہاں کہیں پر بھی کھانے کے کیمپ لگے ہیں‘ کھانے کے معیار کی ضروری جانچ ٹیم کریگی“۔
اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے پولیس کمشنران‘ ڈیویثرنل کمشنران‘ ضلع مجسٹریٹس او رپولیس کپتانوں کی جانب سے کئے جارہے انتظامات کو سینئرسطح کے سرکاری عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا‘ جو مجوزہ کانور یاترا کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات اور کانور یاتریوں کے لئے ضروری سہولتوں کی فراہمی اور بڑے پیمانے پر عوام مفاد میں دئے جانے والے ضروری گائیڈ لائنس کی تعمیل کے متعلق تھا۔
چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے کہاکہ ”شرون کا مقدس مہینہ 4جولائی سے شروع ہورہا ہے۔ اس سال ادھیمس‘ دو ماہپ کے دوران ماہ شرون ہے۔ مذکورہ تہوار شرون شیوراتری‘ناگ پنچامی‘او ررکشابندھن اس وقت کے دوران منائے جائیں گے۔
شرون کے مہینے میں روایتی کانور یاترا منعقد کی جائے گی۔ اس وقت کے دوران پیر کی پوجا کافی خصوصی ہوگی۔ اس سے قبل بقر عید 29جون کو منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ امن وامان کے حوالے سے یہ وقت حساس ہے۔اس لئے ہمیں مسلسل چوکنا او رہوشیار رہنا ہے“۔