کانٹیکٹ لینس لگانا مہنگا پڑگیا، نوجوان کی ایک آنکھ ضائع

   

نیویارک : کانٹیکٹ لینس آج کل بہت ہی عام ہوچکے ہیں، پہلے اس کا استعمال صرف نظر کمزور والے افراد کیا کرتے تھے لیکن اب فیشن کے لیے رنگ برنگے کانٹیکٹ لینسز کا استعمال ہر کوئی کرتا ہے۔ اگرآپ بھی ان میں سے ہیں جو لینس لگا کر لاپرواہی برتتے ہیں، یا اسے لگاکر سوجاتے ہیں تو ایسا ہرگز نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کی بینائی بھی جاسکتی ہیں۔ایسا ہی افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جہاں مائیک کرومہولز نامی شخص رات کو سونے سے قبل آنکھوں سیکانٹیکٹ لینس نکالنا بھول گیا اور جب وہ صبح اٹھا تو اسے ایک آنکھ سے بالکل نظر نہیں آرہا تھا، جب کہ وہ بہت ہی سرخ بھی ہو رہی تھی۔برطانوی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق مائیک کی عمر 21 سال ہے، وہ غلطی سے لینس کے ساتھ سو گئے اور جب اگلی صبح اٹھے تو ان کی ایک آنکھ کے اندر پیراسائٹ موجود تھے جو انفیکشن کا سبب بنے۔اس حوالے سے نوجوان مائیک نے کہا کہ میں ایک آنکھ سے نہ کام کرسکتا ہوں نہ باہر جاسکتا ہوں، اس وقت میں مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہوں، مجھے اس آنکھ سے کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔