کانپور۔اودت پور گاؤں میں ایک معمولی جھگڑے کے بعد پیر کی رات کو دوستوں نے دو لوگوں کو اس قدر پیٹا کے ان کی موت ہوگئی۔
ملزم کی شناخت بھگوتی گوڈیہ کے طور پر ہوئی ہے وہ اور اس کا ساتھی فرار ہے۔
سپریڈنٹ آف پولیس (رورل) پردویومن سنگھ نے کہاکہ مرنے والی کی 36سالہ منو ج چوراسیا ساکن اودت پور اور38سالہ اجیت یادو ساکن گھاگ پور گاؤں کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
مذکورہ ایس پی نے منوج اور اجیت دونوں ایک ساتھ ملکر کشون پور گاؤں کی ایک دوکان پر شراب نوشی کررہی تھی‘ جب بھگوتی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ وہاں پہنچا اور کچھ معاملات پردونوں میں بحث بھی ہوئی تھی۔
بحث نے شدت اختیار کرلی اور بھگواتی اور اس کے لوگوں نے منوج اور اجیت پر متواتر پتھروں سے حملہ کیاجسکی وجہہ سے دونو ں شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔
انہیں لالہ لاجپت رائے اسپتال لے جایاگیا جہاں پر ڈاکٹرس نے دونوں کومردہ قراردیاتھا۔
پولیس نے کہاکہ مذکورہ برہم گھر والوں نے بھاگوتی اور اس کے لوگوں پر قتل کا الزام عائدکیامگر اب تک تحریری شکایت اب تک درج نہیں کرائی گئی ہے۔
پولیس نے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیاہے