کانپور کا 7سالہ لڑکا دیوارپر اسپائڈر مین کی طرح چڑھنے لگا۔ ویڈیو

,

   

جب میں نے اسپائڈر مین فلم دیکھا‘ میرے اندر بھی اسی طرح دیواروں پر چڑھانا کی خواہش پیدا ہوئی

کانپور۔اترپردیش کے کانپور میں ایک سات سال کا بچہ دیواروں پر سوپر ہیرو کے کردار اداکرنے والے اسپائڈر مین کی طرح چڑھ رہا ہے۔

سوم جماعت کا طالب علم یشرتھ سنگھ گورنے اے این ائی کو بتایا کہ وہ ’اسپائڈر مین‘ فلم دیکھنے کے بعد بنا کسی مدد کے دیواروں پر چڑھنے کا انہیں حوصلہ ملا تھا۔

YouTube video

مذکورہ لڑکے نے کہاکہ”جب میں نے اسپائڈر مین فلم دیکھا‘ میرے اندر بھی اسی طرح دیواروں پر چڑھانا کی خواہش پیدا ہوئی۔میں نے گھر میں ایسا کرنے کی کوشش کی۔

ابتداء میں نیچے گرنے لگا‘ مگر بعد میں اس تکنیک میں مجھے مہارت حاصل ہوئی۔میں نے اپنے بھائی کو اس کے بارے میں بتایا‘ اور انہوں نے سب کو اس کی جانکاری دی ہے“۔

یشرتھ جو بڑے ہوکر ایک ائی پی ایس افیسر بننا چاہتے ہیں‘ انہوں نے مزیدکہاکہ شروعات میں گھر کے بڑوں نے ان کی حوصلہ شکنی کی‘ مگر جب وہ یہ عادت کے طور پر کرنا شروع کیاتب انہیں ایسا کرنا سے روک دیاگیا۔

یشرتھ نے مزیدکہاکہ”گرنے سے مجھے کوئی حیرت نہیں ہوئی۔جب بھی میں پھسلتاتو چھلانگ لگادیتا“۔