کانگریس ‘ تلگودیشم ‘سی پی آئی اور ٹی جے ایس میں دوبارہ اتحاد ممکن

   

حیدرآباد 5 فبروری ( پی ٹی آئی ) کانگریس ‘ تلگودیشم ‘ سی پی آئی اور ٹی جے ایس میں عام تاثر یہی پایا جاتا ہے کہ اسمبلی انتخابات کی طرح لوک سبھا انتخابات میں بھی آپس میں اتحاد کیا جائے ۔ ایک پارٹی کے سینئر لیڈر نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ عمومی خیال اب بھی یہی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں بھی متحدہ مقابلہ کیا جانا چاہئے ۔ ٹی جے ایس کے کنوینر پروفیسر کودنڈا رام نے بتایا کہ چاروں جماعتوں کے قائدین کا بہت جلد اجلاس منعقد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کی سی پی آئی سے بات چیت ہوئی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔