کانگریس حکومت اقلیتوں کو نظر انداز کر رہی ہے ۔ پدماراؤ گوڑ

   

بی آر ایس حکومت کی فلاحی اسکیمات کو ختم کرنے کی سازش ، اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز میں پد یاترا
حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) حلقہ لوک سبھا سکندرآباد کی بی آر ایس امیدوارہ پدماراؤ گوڑ نے کہا کہ کانگریس حکومت سابق میں بی آر ایس حکومت کے دور حکومت میں اقلیتوں کی ترقی اور بہبود کیلئے جن فلاحی اسکیمات کو متعارف کرایا ہے ۔ ان اسکیمات کو منسوخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اقلیتیں اپنے ووٹ کی طاقت سے کانگریس کے ناپاک عزائم کو شکست دے۔ آج پدما راؤ گوڑ نے اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز کے رحمت نگر ڈیویژن میں سری رام نگر سے ایس پی آر ہلز تک پد یاترا کرتے ہوئے عوام بالخصوص اقلیتوں سے ملاقات کی اور انہیں ووٹ دیتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر جوبلی ہلز بی آر ایس کے رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ کے علاوہ دوسرے بی آر ایس کے مقامی قائدین موجود تھے ۔ پدماراؤ گوڑ نے کہا کہ بی آر ایس کے دور حکومت میں سابق چیف منسٹر کے سی آرنے اقلیتوں کی ترقی و بہبود کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے ہیں ۔ شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ ہزاروں غریب مسلم لڑکیوں کی شادی میں مالی امداد پیش کی ۔ مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ٹمریز کا جال بچھادیا گیا ۔ لاء اینڈ آرڈر کو پوری طرح کنٹرول میں رکھا گیا ۔ شہر حیدرآباد سے فسادات اور کرفیو کا خاتمہ کردیا گیا ۔شہر حیدرآباد کو عالمی طرز کے شہر پر ترقی دینے کیلئے انٹرنیشنل طرز کا انفراسٹرکچر کو فروغ دیاگیا ۔ اقلیتی بجٹ میں زبردست اضافہ کیا ۔ مساجد کے آئمہ موذنین کیلئے ماہانہ مشاہاہ منظور کیا ترقیاتی فلاحی اسکیمات میں اقلیتوں کو حصہ دار بنایا ۔ جھوٹے وعدے کرتے ہوئے اقتدار حاصل کرنے والی کانگریس حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں پوری طرح ناکام ہوگئی ۔ کانگریس پر دوبارہ بھروسہ نہ کرنیکی عوام بالخصوص اقلیتوںسے اپیل کی ۔ پدما راؤ گوڑ نے کہا کہ بی جے پی کے امیدوار جی کشن ریڈی مرکزی وزیر رہنے کے باوجود اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز کو ترقی دینے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ لہذا وہ رحمت نگر ڈیویژن کی اقلیتوں اوردوسرے بھائیوں سے اپیل کرتی ہیں کہ جی کشن ریڈی کو شکست دیتے ہوئے بی جے پی کو سبق سکھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی ہی بی جے پی کا مقابلہ کرسکتی ہے ۔ کانگریس کو ووٹ دیتے ہوئے اپنے قیمتی ووٹ کو ضائع نہ کریں۔ بلکہ ووٹ کی طاقت کو ہتھیار بناتے ہوئے کانگریس اور بی جے پی کو شکست دیں ۔ شہر امن کا گہوارہ ہے اس کو برقرار رکھنے میں کے سی آر کے ساتھ تعاون کریں ۔ 2