کانگریس حکومت کو چھونے پر بی آر ایس کی بنیادیں ہلادی جائیں گی: وینکٹ ریڈی

   

تین ماہ میں بی آر ایس کی دکان بند
حیدرآباد۔/17 اپریل، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا چناؤ میں بی آر ایس کو ایک سیٹ بھی حاصل نہیں ہوگی اور اگر ایک بھی نشست حاصل ہوتی ہے تو وہ کسی بھی شرط کیلئے تیار ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وینکٹ ریڈی نے کہا کہ آئندہ تین چار ماہ میں بی آر ایس کی دکان بند ہوجائے گی۔ سابق چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے کانگریس حکومت کے اندرون ایک سال زوال کی پیش قیاسی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وینکٹ ریڈی نے کہا کہ شاید کے سی آر کانگریس ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کانگریس حکومت کو چھونے کی بھی کوشش کی گئی تو بی آر ایس کی بنیادوں کے ساتھ صفایا کردیا جائے گا۔ 1