کانگریس رکن پارلیمنٹ کرن کمار ریڈی نے ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا

   

حیدرآباد 9 مئی (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ سی ایچ کرن کمار ریڈی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی اپیل پر نیشنل ڈیفنس فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کرن کمار ریڈی نے ساتھی ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ بھی ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نیشنل ڈیفنس فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ کا عطیہ دیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی و کونسل سے اپیل کی ہے کہ ملک کی دفاع کے لئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ پیش کریں۔ چیف منسٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ماہ کی تنخواہ نیشنل ڈیفنس فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ رکن کونسل بی وینکٹ نے بھی ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔1