کانگریس رہنما راہل گاندھی کو پاسپورٹ معاملے میں ملی راحت، راؤز ایونیو کورٹ نے 3 سال کے لیے دی این او سی

   

نئی دہلی:عدالت نے جمعہ کو پاسپورٹ کیس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بڑی راحت دی ہے۔ اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے راؤز ایونیو کورٹ نے راہل گاندھی کو نئے پاسپورٹ کے لیے 3 سال کے لیے این او سی دی ہے۔ بتا دیں کہ بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے این او سی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر راہل گاندھی کو نئے پاسپورٹ کیس میں این او سی دیا جاتا ہے تو نیشنل ہیرالڈ کیس کی تحقیقات متاثر ہو سکتی ہے۔ این او سی ملنے کی وجہ سے راہل گاندھی کے دورہ امریکہ کو لے کر پیدا ہونے والا سسپنس بھی ختم ہو گیا ہے۔