کانگریس سربراہ راہل گاندھی نے کورونا ویکسین کو لے کر مرکز پر اٹھایا سوال

,

   

کانگریس سربراہ راہل گاندھی نے کورونا ویکسین کو لے کر مرکز پر اٹھایا سوال
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک میں تمام لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ضرورت نہیں ہونے سے متعلق مرکز کے اس بیان پر جمعرات کے روز طنز کسا ہے اور سوال کیا ہے کہ اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا کیا موقف ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیاکہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہر ایک کے لئے ویکسین دستیاب ہوگی۔ بہار کے انتخابات میں بی جے پی کا کہنا ہے کہ کورونا کی ویکسین ریاست میں ہر ایک کو مفت میں دستیاب ہوگی۔ اب ہندوستانی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی نہیں کہا کہ ہر ایک کو یہ ویکسین ملے گی،کانگریس کے رہنما نے پوچھا کہ وزیر اعظم کا کیا موقف ہے؟
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرکزی صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے منگل کے روز کہا تھا کہ پورے ملک کی آبادی کوکورونا ویکسین دینے کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حکومت نے پورے ملک کی آبادی کو ویکسین دینے کے بارے میں کبھی نہیں کہا۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل بالارام بھگوا نے کہا تھاکہ ہمارا مقصد انفیکشن پھیلنے کے سلسلے کو توڑنا ہے۔اگر ہم آبادی کے کچھ حصے کو ٹیکے لگانے اور انفیکشن کے پھیلاؤ کے سلسلے کوتوڑنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو پھر ہمیں ملک کی پوری آبادی کو ویکسین دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔