کھڑگے نے اپوزیشن امیدوار ایم ششی تھرور کو الیکشن میں 7897ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی ہے۔
انڈین نیشنل کانگریس کے سربراہ کے طور پر ملکارجن کھڑگے کاانتخاب عمل میں آیاہے جو چہارشنبہ کے روز منظرعام پرلائے گئے نتائج میں جیت حاصل کرنے کے بعد 20سال کے عرصہ کے بعد غیرگاندھی پہلے صدر ہیں۔
کھڑگے نے اپوزیشن امیدوار ایم ششی تھرور کو الیکشن میں 7897ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی ہے۔
کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے فاتح کے طو رپر ملکارجن کھڑگے کے نام کا اعلان کرے ہوئے کہاکہ ”ملکارجن کھڑگے کانگریس کے صدراتی الیکشن میں 7897ووٹوں سے جیت حاصل کی‘ ششی تھرور کو 1000ووٹ ملے‘ کھڑگے نے ان سے 8گنا زیادہ ووٹ لئے ہیں“۔
جملہ416ووٹوں کو غیر تسلیم شدہ بتایاگیاہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ23اکٹوبر کی دیوالی کے ایک دن اپناجائزہ لیں گے۔
دو دہوں کے بعد پہلی مرتبہ کانگریس پارٹی کی صدراتی پر ایک غیر گاندھی کا انتخاب عمل میں آیاہے۔تھرور نے کھڑگے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کا احیاء ”حقیقت میں شروع“ ہوگیاہے۔