کانگریس غیرحاضر ایم ایل ایز سے وضاحت طلب کریگی

   

بنگلورو۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ان چار ایم ایل ایز کو نوٹسیں جاری کرتے ہوئے آج یہاں کانگریس لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں ان کی غیرحاضری پر ان سے وضاحت طلب کرے گی۔ سی ایل پی لیڈر سدارامیا نے میٹنگ کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ غیرحاضر ارکان اسمبلی سے جوابات کی وصولی کے بعد اس مسئلہ پر پارٹی ہائی کمان اور ریاستی قائدین کے ساتھ غوروخوض کرتے ہوئے آئندہ اقدام طئے کیا جائے گا۔