کانگریس قائد جناب جابر پٹیلکا انتقال

,

   

حیدرآباد : /12 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس کے حرکیاتی قائد و مشہور شخصیت جناب جابر پٹیل ولد صابر پٹیل کا آج رات بعمر 49 سال انتقال ہوگیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق طبعیت کی خرابی پر انہیں اپولو ہاسپٹل حمایت نگر لیجایا گیا جہاں قلب پر حملہ کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ چہارشنبہ /13 مارچ بعد نماز ظہر شاہی مسجد باغ عامہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین جمالی کنٹہ قبرستان ٹولی چوکی میں عمل میں آئے گی۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست ، جناب بی بی پاٹل رکن پارلیمنٹ ، جناب عظمت اللہ حسینی صدر نشین وقف بورڈ ، جناب مظفر اللہ خان شفاعت اور دوسروں نے ان کے مکان پہنچ کر پسماندگان کو پرسہ دیا ۔