کانگریس قائد راجستھان کے واقعہ پر خاموش کیوں: مایاوتی

   

لکھنؤ : بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے راجستھان میں ہورہے واقعات پر آج سوال اٹھایا اور کہا کہ اترپردیش کے واقعات پر لوگوں سے ملنا اور جائے وقوع پر جانا ڈرامے بازی سے زیادہ کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے آج دو ٹویٹ کئے اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا نام لئے بغیر کہا کہ اترپردیش میں ان کا لوگوں سے ملنا صرف ووٹ کے لئے ہے ۔ عوام کو ایسے ڈرامے باز رہنماؤں سے محتاط رہنا چاہئے ۔ان رہنماؤں کو راجستھان میں ہورہے جرائم دکھائی نہیں دیتے ۔کانگریس کے لیڈر اترپردیش میں صرف سیاست کے لئے آتے ہیں،ان کی متاثرین سے کوئی ہمدردی نہیں ہے ۔’’انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر اپنی حکومت پر شکنجا کسنے کے بجائے خاموش ہیں۔ اترپردیش کی طرح راجستھان میں بھی کانگریس حکومت میں جنگل راج ہے ۔وہاں پر قسم کے جرائم ،اس میں دلت اور خواتین متاثر،بے قصوروں کے قتل ہورہے ہیں۔ لہٰذا وہاں قانون کا نہٰں جنگل راج چل رہا ہے ۔