کانگریس لیڈر سکھ رام کے بیٹے ہماچل پردیش کی بی جے پی حکومت سے مستعفی

   

شملہ ۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہماچل پردیش کے وزیر توانائی انیل شرما نے آج ریاستی بی جے پی حکومت سے استعفی دے دیا ، اس سے چند دن قبل ان کے بیٹے آشرائے شرما کانگریس نے حلقہ لوک سبھا منڈی سے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا ۔ انیل شرما پر ان کے والد سکھ رام کے بی جے پی سے استعفے اور آشرائے شرما کے ساتھ کانگریس میں دوبارہ شمولیت کے خلاف بی جے پی کا شدید دباؤ تھا ۔انیل شرما نے لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کرنے والے اپنے بیٹے کے خلاف بی جے پی امیدوار کی مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ وزارت چھوڑنے کیلئے تیار ہیں ۔ شرما نے کہا کہ اب وہ وزارت سے مستعفی ہوگئے ہیں لیکن بی جے پی میں برقرار رہیں گے ۔