کانگریس مرکز میں بے بس وزیراعظم چاہتی ہے : مودی

   

باگل کوٹ ؍ چکوڑی ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ عوام کو چاہئے کہ ایک طاقتور حکومت کی تائید کریں جو قومی سلامتی پر توجہ مرکوز کرسکے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن پارٹی کانگریس ایک بے بس وزیراعظم مرکز میں برسراقتدار لانا چاہتی ہے جو قومی سلامتی کی حفاظت نہ کرسکے۔ مودی نے اپوزیشن کانگریس کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی لامتناہی ڈرامہ کررہی ہے اور عوام کے جذبات سے کھیلنا اس کی فطرت ہے۔

راجستھان کے مسلم ووٹ بینک
جھنجھنوں، 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی مخالف تمام پارٹیاں مسلم ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن اقتدار میں شرکت کے سوال پر وہ اپنا دامن بچا لے جاتی ہیں۔راجستھان میں تقریباً آٹھ فیصد مسلم ووٹرز ہیں۔ راجستھان میں لوک سبھا انتخابات کی مسلمان ووٹروں کی مدد سے کئی ارکان پارلیمنٹ منتخب کئے گئے ، لیکن مسلم ارکان پارلیمنٹ پہنچ گئے۔