کانگریس ممبرس پر حملے کے لئے بی جے پی لیڈران قطار میں

,

یونین ہوم منسٹر را ج ناتھ سنگھ نے کہاکہ کسی بھی وزیراعظم کے خلاف اس قدر بے ہودہ زبان کااستعمال نہیں کیاگیا ہوگا جنتا مودی کے ساتھ کیاگیا ہے اور کانگریس سے استفسار کیاکہ وہ اپنے لیڈر کے تبصرے پر ردعمل پیش کریں۔

نئی دہلی۔وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف 2017میں دئے گئے ”نیچ“ کے بیان کو منی شنکر ائیر کی جانب سے حق بجانب قراردئے جانے کے بعد بی جے پی لیڈران نے کانگریس قائد ین پر حملے کے لئے قطار میں کھڑے ہوگئے ہیں۔

یونین ہوم منسٹر را ج ناتھ سنگھ نے کہاکہ کسی بھی وزیراعظم کے خلاف اس قدر بے ہودہ زبان کااستعمال نہیں کیاگیا ہوگا جنتا مودی کے ساتھ کیاگیا ہے اور کانگریس سے استفسار کیاکہ وہ اپنے لیڈر کے تبصرے پر ردعمل پیش کریں۔

اپنے سلسلے وار ٹوئٹس میں جی وی ایل نرسمہا راؤ نے ائیر کو”بدسلوکی کرنے والوں کا سرغنہ“ قراردیا اور کانگریس پر ”دومنھ کی بات کرنے والا“ قراردیا جس نے پہلے ائیر کو برطرف کیا اور پھر دوبارہ بحال کردیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ”پاکستان حامی ائیر نے وزیراعظم مودی کو ملک کا غدار قراردیاتھا جبکہ سارے ملک جانتا ہے کہ نریندر مودی جی ”قومی پرستی“ کی ایک مثال ہیں۔

ائیر کو ”پریوار بھکت“ کے طور پر جانا جاتا ہے‘ تعجب کی بات یہ ہے کہ تمام بدسلوکی کرنے والے گاندھی کے قابل بھروسہ ہیں“۔

بی جے پی ائی ٹی سل کے سربراہ امیت مالویہ نے کانگریس لیڈر سیام پترودا کا ”ہوا تو ہوا“ کے بیان کا حوالہ دیا جو انہوں نے 1984کے سکھ فسادات کے ضمن میں دیاتھا