کانگریس نیشنل الیکشن فنڈ قائم کریگی

,

   

مسودہ میں مشاہدہ کیاکہ کانگریس تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ وسیع تر ممکنہ اتفاق رائے پیدا کریگی
رائے پور۔کانگریس کے سیاسی قرارداد کے مسودے میں کہاگیاہے کہ یہ انتخابی بانڈز کے موجودہ نظام کوبدل دے گاجسے پارٹی نے مہلک ناقص اور مکمل طور پر بدعنوان قراردیا ہے۔مسودہ میں کہاگیاہے کہ ”کانگریس ایک قومی الیکشن فنڈ قائم کریگی جس میں تمام تعاون کرسکتے ہیں۔

انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کو فنڈزقانون کے مطابق شفاف اورمنصفانہ معیار کے مطابق مختص کیے جائیں گے“۔

اس میں کہاگیا ہے کہ 14مصدقہ سیاسی جماعتوں سے زائد متعدد اہم جہدکاروں اورکمپویٹر سائنس داں نے ای وی ایموں اور الیکشن کمیشن کی افادیت پر تشویش کااظہار کیا‘ مگر انہیں اب تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

انتخابی عمل کی سالمیت پر جب رائے دہندوں کو ایقان ختم ہوجاتا ہے‘ بالخصوص ای وی ایم از پر ہماری جمہوریت اندر سے کھوکھلی ہوجاتی ہے“۔

مسودہ میں کہاگیاہے کہ کانگریس تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ اس معاملے کو الیکشن کمیشن کے ساتھ اٹھانے کے لئے وسیع تر ممکنہ اتفاق رائے پیدا کریگی۔