کانگریس نے حکومت سے کیا سوال : ملک میں کون منگوا رہا ہے کروڑوں کی ڈرگس، کیا سو رہی ہیں ایجنسیاں؟

   

کانگریس نے کہا ہے کہ گجرات میں منڈرا بندرگاہ سے دو لاکھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی ہے اور یہ منشیات ملک کے نوجوانوں کو برباد کر رہی ہے لیکن مودی حکومت اس سلسلے میں خاموش ہے۔ کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ رواں ہفتے اس بندرگاہ پر 21 ہزار کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی ہے جبکہ پہلے یہاں سے ایک لاکھ 75 ہزار کروڑ روپے کی ہیروئن پکڑی گئی تھی۔ یہ منشیات افغانستان سے آتی ہے ، لیکن کسی کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ یہ ملک میں کہاں جاتی ہے، اس لیے حکومت بتائے کہ 25 ہزار کلو ہیروئن کہاں گئی؟