کانگریس نے مشن 2022 کی شروع کی تیاری رائے بریلی میں پرینکا کا ورکشاپ ، تنظیمی طور پر کانگریس کو مضبوط بنانے پر زور

,

   

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں کانگریس کی نو تشکیل شدہ جماعت کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں جمع ہونے والی ہیں اور ’مشن 2022‘ کے علاوہ مزید حکمت عملی پر غور و خوض کیے جانے کے امکانات ہیں ۔ یہاں کانگریس پارٹی کی طرف سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہو نے جا رہا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی موجودگی میں ورکشاپ کے دوران موجود سینئر قائدین نئے مقرر کردہ عہدیداروں کو موجودہ صورت حال کے تناظر میں کام کرنے کی تربیت دیں گے۔ اسکے ساتھ نامہ نگاروں کو اس تقریب سے دور رکھا گیا ہے۔ کانگریس کے ضلعی صدر پنکج تیواری کا کہنا ہے کہ ’’پرینکا گاندھی کی ورکشاپ کا مقصد یہ ہے کہ پارٹی عوامی مسائل کو سڑک سے لے کر سوشل میڈیا تک بھرپور طریقے سے کس طریقہ پر اٹھا سکتی ہے۔

محترمہ گاندھی نے رائے بریلی میں واقع ’بھوئے میؤ گیسٹ ہاؤس‘ میں ریاست کی نئی ٹیم کے لئے ورکشاپ کا اہتمام کرنے جا رہی ہے، جس میں ریاستی صدر اجے کمار للو اور ان کی پوری مجلس عاملہ شامل ہوگی۔ ورکشاپ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نصف درجن سے زیادہ عہدیدار، ریاستی صدر کی ٹیم کو مخالف جماعتوں سے لوہا لینے کے گر سکھائے جائیں گے۔ کیمپ کا مقصد یہ ہے کہ تنظیم کو کس طرح مضبوط بنایا جائے اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔

آپ کو بتادیں کہ کانگریس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی ریاست میں کانگریس کو مضبوط بنانے کے لئے مستقل طور پر زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے حال ہی میں ریاست کے نئے صدر کے ساتھ 51 اضلاع میں نئے ضلعی صدر اور شہر صدر کو منتخب کیا تھا۔ ان کی نئی ٹیم میں نوجوانوں پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

ایسا مانا جا رہا ہے کہ اس اجلاس میں آئندہ حکم عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ساتھ ہی ورکشاپ میں زمینی سطح پر تنظیم بنانے کی تربیت دی جائے گی۔ اسکے علاو تنظیم اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ ریاست بھر میں تنظیم کو کس طرح مضبوط بنایا جائے۔ اس کے علاوہ اس ورکشاپ میں نظریہ، ثقافت، مواصلات اور فلسفہ کے بارے میں بھی مباحثہ کیا جائے گا۔