کانگریس ورکنگ کمیٹی کے 5 مطالباتSIR مہم کی معطلی اور 13 کروڑ نام بحال کئے جائیں

   

حیدرآباد 29 ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس ورکنگ کمیٹی نے نئی دہلی میں منعقدہ اجلاس میں ملک میں SIR مہم میں بے قاعدگیوں کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے 5 اہم مطالبات کئے ہیں۔ صدر کانگریس ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، راہول گاندھی کے علاوہ کانگریس زیراقتدار ریاستوں کے چیف منسٹرس نے الیکشن کمیشن میں گیانیش کمار کے من مانی فیصلوں پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ ورکنگ کمیٹی میں جو 5 مطالبات کئے گئے اُن میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفیٰ، ملک میں SIR مہم کی معطلی، SIR کے تحت ابھی تک حذف کردہ 13 کروڑ 30 لاکھ ناموں کی بحالی اور وزیراعظم نریندر مودی سے استعفیٰ جیسے مطالبات شامل ہیں۔ پارٹی نے ایس آئی آر مہم کے ذریعہ حقیقی رائے دہندوں کے ناموں کو حذف کرنے بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت کو بے نقاب کرنے قومی سطح پر مہم کا فیصلہ کیا۔V/1