کانگریس پارٹی ہمیشہ اپنے کارکنوں کے ساتھ

   

نارائن پیٹ میں تعزیتی تقریب ، صدر ضلع کانگریس وی سری ہری کا خطاب

نارائن پیٹ /9 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی اپنے کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نارائن پیٹ ضلع کانگریس پارٹی کے صدر مسٹر وکیتی سری ہری نے نارائن پیٹ ضلع کے امرچنتہ کے دھیورلا مہیش ، گذشتہ مہینہ ان کی آبائی موضع کونکنوانی میں کرنٹ شاٹ لگنے پر موت واقع ہوئی تھی ۔ دھیوریلا مہیش کانگریس پارٹی کے سرگرم کارکن تھے ۔ مسٹر راہول گاندھی اور مسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت پر 2 لاکھ روپئے کی مالی امداد بذریعہ چیک متوفی کی بیوہ کے حوالے کیا۔ مسٹر وکیتی سری ہری نے کہا کہ یہ چیک ان کی بیوی شریمتی سندھیا کو موضع کے کانگریس قادیئن اور کارکنوں کی موجودگی میں حوالے کیا گیا ۔ اس موقع پر مسٹر سری ہری نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ اپنے کارکنوں کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے متوفی کی بیوہ سے اظہرا تعزیت کرتے ہوئے ان کے بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت کیلئے کسی اچھے اسکول میں شریک کروانے اور ان کے روزگار کیلئے کانگریس پارٹی ہمیشہ تعاون کرتے رہے گی ۔ اس موقع پر نارائن پیٹ ضلع کے سینئیر کانگریس قائدین اور ریاستی گوڑ سنگم کے صدر وشنو وردھن ریڈی مسٹر ناگراج گوڑ کانگریس پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی ۔