کانگریس کا دہلی کی ساتوں پارلیمانی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

   

نئی دہلی،12اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے دہلی کی تمام سیٹوں پر کانگریس تنہا انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کانگریس کے قد آور رہنما اور پارٹی میں دہلی سے متعلقہ معاملات کے انچارج پی سی چاکو نے جمعہ کو پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں لوک سبھا انتخابات میں کانگریس اور عام آد می پارٹی (اے اے پی) کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ کانگریس دہلی کی ساتوں سیٹوں پر اپنے دم پرانتخابی میدان میں اترے گی ۔