کانگریس کا مفت کا وعدہ ایک انتخابی چال تھی: کابینی وزیر

   

بنگلورو: کرناٹک کی سدارامیا حکومت میں کابینہ کے وزیر این چیلوواریا سوامی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے ، جس میں انہوں نے قبول کیا ہے کہ کانگریس کا پانچ گیارنٹی والا وعدہ محض ایک انتخابی چال تھی۔ .سوامی نے کہا کہ ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے اس طرح کی سستی مقبولیت کی ضرورت تھی چاہے ہم اسے مانیں یا نہ مانیں۔وزیر زراعت نے کہا کہ معاشرے کے لیے کچھ کرنے کی طاقت حاصل کرنے کے لیے یہ چالیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہیں نہ کہیں اقتدار کا حصول ضروری ہوگیا تھا۔ جب تک ہم اقتدار میں نہیں آئیں گے عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکیں گے ۔سوامی نے قبول کیا کہ مفت چیزیں ملک کی بھلائی کے لیے بری ہیں اور کانگریس پارٹی اس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ ہم نے اس پر بھی بحث کی یہ غلط ہے .کانگریس کی جانب سے اپنے انتخابی منشور میں دی گئی ان پانچ ضمانتوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے کئی شرائط عائد کیے جانے سے عوام میں ناراضگی ہے ۔واضح رہے کہ کرناٹک میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے اقتدار میں آنے کے بعد ان پانچ ضمانتوں کو نافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔