حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : کانگریس حکومت پر کسانوں کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی کے قائد اے مہیشور ریڈی نے کہا کہ نظم و نسق اور واٹر مینجمنٹ پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے ۔ کل یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے مہیشور ریڈی نے وزیر آئی ٹی ، ڈی سریدھر بابو کو اصل چیف منسٹر قرار دیا اور ان پر شمالی تلنگانہ کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ۔ یہ یاد دلاتے ہوئے کہ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کی حیثیت سے ریونت ریڈی نے فصل نقصان کے لیے کسانوں کو فی ایکر 20 ہزار روپئے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا تھا بی جے پی قائد نے کہا کہ چیف منسٹر بننے کے بعد فی ایکر دس ہزار روپئے کا اعلان کرنا مناسب نہیں ہے ۔۔