کانگریس کی عوام سے رابطہ اور رکنیت سازی مہم

   

نئی دہلی ۔ 6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس ملک گیر سطح پر اپنے ارکان کی تعداد میں اضافہ کرنے کیلئے صدر پارٹی سونیا گاندھی کی زیرقیادت 12ستمبر کو عوام سے رابطہ اور رکنیت سازی مہم کا آغاز کرے گی ۔ اس سلسلہ میں مختلف تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔